پاکستانفیچرڈ پوسٹ

دنیا بھر میں کورونا ویکسین دھڑا دھڑ لگائی جا رہی ہے لیکن عمران خان حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ریڈ لائن کراس کر لی‘ ہوشر باء انکشافات سامنے آگئے

ہم ریڈ لائین بھی کراس کر چکے‘حکومت نے ابھی تک پرائیویٹ ویکسین کی قیمت طے نہیں کی ہم یہ مان لیتے ہیں کورونا ایک نیا عذاب ہے

دنیا بھر میں کورونا ویکسین دھڑا دھڑ لگائی جا رہی ہے لیکن عمران خان حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ریڈ لائن کراس کر لی‘ ہوشر باء انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ہم ریڈ لائین بھی کراس کر چکے ہیں لیکن حکومت نے ابھی تک پرائیویٹ ویکسین کی قیمت طے نہیں کی ہم یہ مان لیتے ہیں کورونا ایک نیا عذاب ہے اور دنیا میں ابھی تک صرف چھ ملک کورونا ویکسین بنا رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے پولیو ملیریا اور انفلوئنزا تو پرانا ایشو ہے ہم نے آج تک ان کی ویکسین کیوں نہیں بنائی؟ ہم آج بھی پولیو کے ڈراپس درآمد کر رہے ہیں ہمارے ملک میں او آر ایس تک نہیں بن رہا جب کہ ہمارے مقابلے میں بھارت میں ایک ارب 39کروڑ لوگ رہتے ہیں یہ غربت اور پولرائزیشن میں بھی ہم سے بہت آگے ہے لیکن یہ پوری دنیا کو 14 قسم کی ویکسین فراہم کر رہا ہے یہ پولیو ویکسین تک بنا رہا ہے یہ اس وقت بھی کورونا ویکسین کا دنیا کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے یہ پوری دنیا کو ویکسین سپلائی کر رہا ہے یہ اپنے 55 ملین شہریوں کو اپنی بنائی ویکسین بھی لگا چکا ہے جب کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ہم ویکسین کے لیے بھی در در بھیک مانگ رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ رویہ نارمل ہے؟ کیا ہم اسے عقل کی کسی کسوٹی پر جانچ سکتے ہیں؟ جی نہیں لہذا ہمیں اب یہ مان لینا چاہیے ہم نے نادانی میں ملک ایسے ہاتھوں میں دے دیا ہے جو بڑے بڑے نازک فیصلے اتنی آسانی سے کر گزرتے ہیں جس آسانی سے کوئی سگریٹ بھی نہیں بجھاتا چناں چہ ہم مانیں یا نہ مانیں لیکن ہم اس فیز میں داخل ہو چکے ہیں جس میں ہمیں اب ڈر جانا چاہیے۔آپ ملک میں گورننس کی حالت دیکھ لیجیے ریاست 15 ماہ میں ملک میں کورونا ایس او پیز نافذ نہیں کرا سکی پوری دنیا اپنے لوگوں کو دھڑادھڑ ویکسین لگا رہی ہے لیکن ہم نے اب تک ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں خریدی ہمارے صدر اور وزیراعظم کو بھی امدادی ویکسین لگائی گئی ہے پورے ملک میں کورونا پھیل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button