پاکستان

کورونا وائرس کی وجہ سے حالات اگر مزید خراب ہوگے تو ہم یہ قدم اٹھائیں گے؟ وزیر تعلیم شفقت محمود کا سنسنی خیز دعوی سامنے آنے کے بعد بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

سکولوں کو بند کرنا ہمارے لیے بڑا مشکل فیصلہ، اس سے بچوں کی تعلیم کا بڑا حرج ہوا ہے، لیکن حکومت کیلئے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے حالات اگر مزید خراب ہوگے تو ہم یہ قدم اٹھائیں گے؟ وزیر تعلیم شفقت محمود کا سنسنی خیز دعوی سامنے آنے کے بعد بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا حالات خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، سکولوں کو بند رکھنا بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، پرائیویٹ ایسوسی ایشنز کہتی سکول کھولیں، والدین کہتے بند کریں، 11 اپریل کے بعد سکول کھولنے کا فیصلہ حالات کو دیکھ کرکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کو بند کرنا ہمارے لیے بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے، اس سے بچوں کی تعلیم کا بڑا حرج ہوا ہے، لیکن حکومت کیلئے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، بچوں کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ ان کو ایسی سرگرمیوں سے دور رکھا جائے جہاں وہ اکٹھے ہوسکتے ہیں۔بچے خود بھی بیمار ہوتے ہیں بلکہ وہ بیماری کو پھیلانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔کورونا پھیلا کے باعث تعلیمی اداروں میں 11اپریل تک چھٹیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button