پاکستان

پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن …… وزیراعظم عمران خان کونسی جماعت سے ہاتھ ملائیں گے؟ سینئر صحافی کے بڑے دعویٰ نے قومی سیاست میں تھرتھلی مچا کر رکھ دی

اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں پارٹیوں کے ساتھ ڈیلز ہورہی ہیں لیکن عمران خان کبھی بھی ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائیں گے

پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن …… وزیراعظم عمران خان کونسی جماعت سے ہاتھ ملائیں گے؟ سینئر صحافی کے بڑے دعویٰ نے قومی سیاست میں تھرتھلی مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ عمران خان صاحب کبھی بھی ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈیلز بھی ہو رہی ہیں اور معاملات آگے پیچھے بھی ہو رہے ہیں جس کے تحت انہیں کچھ اپنے لوگ بھی قربان کرنا پڑ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے کچھ لوگوں کو اپنے وعدے کے خلاف ڈھیل بھی دینا پڑ رہی ہے مگر جس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں کہ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا لے گی تو ایساممکن ہی نہیں ہے کیونکہ عمران خان صاحب کبھی بھی اپنے مزاج کے خلاف نہیں جائیں گے۔ ڈیلز وغیرہ ہونے اور حکومتی معاملات چلانے کے لیے انہیں خاصا کچھ قربان کرنا پڑ رہا ہے مگر ایسا ابھی تک ممکن نہیں ہوا کہ عمران خان صاحب اپنے مزاج کے بھی خلاف چلے جائیں کیونکہ ان میں انا بہت ہے اور وہ جس معاملے کو انا کا مسئلہ بنا لیں تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے اور اسی لیے مجھے اندازہ ہے کہ کسی بھی اپوزیشن پارٹی کے ساتھ وہ بھی خاص طور ر ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بچانے کے لیے ایسی ڈیل نہیں کریں گے کہ جس پر وہ پشیمان ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button