پاکستان

شہباز شریف بہت جلد جیل کی چار دیواری سے باہر ہوں گے‘ مسلم لیگ ن کے صدر کی آزادی کے بعد کیا تبدیلیاں ہونے والی ہیں؟ بریکنگ نیوز نے ہلا کررکھ دیا

یہ واضح ہو چکا ہے کہ میاں شہباز شریف جلد یا بدیر باہر آجائیں گے اور انہیں اچھی جگہ لے جانے کے لیے ساری گیم کور کی گئی ہے

شہباز شریف بہت جلد جیل کی چار دیواری سے باہر ہوں گے‘ مسلم لیگ ن کے صدر کی آزادی کے بعد کیا تبدیلیاں ہونے والی ہیں؟ بریکنگ نیوز نے ہلا کررکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس سارے کھیل میں شہباز شریف صاحب سب سے اہم ہیں کہ جو خاموشی سے جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ مریم نواز کے بیانیہ نے بہت سارے لوگوں کو نقصان پہنچایا جبکہ اسی بیانیہ نے شہباز شریف کو مضبوط کر دیااور وہ سب کے لیے قابل قبول ہو گئے۔لہٰذا اب یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کو باہر لایا جائے اورانہیں سیاسی میدان میں آگے لا کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین اور دیگر لوگوں پر مقدمے کی وجہ بھی شہباز شریف کا باہر آنا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ عدالتوں کے فیصلے ہیں کہ ثبوتوں اور آئین کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف کو کب ضمانت دیتے ہیں مگر یہ واضح ہو چکا ہے کہ وہ جلد یا بدیر باہر آجائیں گے اور انہیں اچھی جگہ لے جانے کے لیے ساری گیم کور کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف کے حوالے پنجاب کر دیا جائے یا پھر وفاقی حکومت کو اگر قربان کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا ہے تواس کے لیے بھی شہباز شریف سے بہتر آپشن شاید اور کوئی نہ ہو۔مگر دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان صاب کو اس کے لیے راضی بھی کیا جا سکتا ہے یا نہیں کیونکہ یہ سارے معاملات اتنے بھی آسان نہیں ہیں کہ جیسے نظر آتے ہیں اور ابھی سیاسی میدان میں کئی اور گھوڑے بھی تیار کھڑے ہیں جو کسی بھی قیمت پر ریس کے سرخیل کا ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں۔تاہم یہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائیگا کہ سیاسی منظر نامہ کیا نئے رنگ دکھاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button