پاکستان

بلاول بھٹو کی پھوپھی فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے والے جج کو کون کون دھمکیاں دے رہا ہے؟ سندھ بھر میں بھونچال لانے والی رپورٹ سامنے آگئی

فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی کی رکنیت معطل کرنے والے جج کو راکٹ سے نشانہ بنانے اور تنخواہ روکنے کی دھمکیوں کا انکشاف ہوگیا

بلاول بھٹو کی پھوپھی فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے والے جج کو کون کون دھمکیاں دے رہا ہے؟ سندھ بھر میں بھونچال لانے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس آفتاب احمد گرڑ نے صوبہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران انکشاف کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی گیان چند ایسرانی اور فریال تالپور کی رکنیت معطلی کے فیصلے پر وزرا نے ججز کو راکٹس سے نشانہ بنانے اور تنخواہ روکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ دوران سماعت معطل کیے گئے ایم پی ایز کے وکیل پیپلزپارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے بینچ کے سامنے دلائل دیے کہ کتے کے واقعات دیکھنا محکمہ بلدیات کی ذمہ داری ہے اس کے لیے اراکین صوبائی اسمبلی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ جسٹس آفتاب احمد گرڑ نے ریمارکس دیے کہ کیا سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات دیکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے؟ کیا منتخب افراد عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے کے ذمہ دار نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ وزرا نے انہیں دھمکی دی کہ ان ججز پرراکٹس سے حملہ کیا جائے گا اور ان کی تنخواہیں روک لی جائیں گی۔ فاروق ایچ نائیک نے دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان بار کونسل اس سنگین معاملے پر ججز کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ خیال رہے کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button