پاکستان

پیپلز پارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا؟ سیاست چھوڑ کر پان بیچنے والوں کے حق میں آواز اٹھانے میدان میں کود پڑیں‘ ناقابل یقین بیان دے دیا

ہمیں پان بیچنے والوں کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ دنیا میں ایک وہی واحد شخص ہے جو پوچھ کر چونا لگاتا ہے

پیپلز پارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا؟ سیاست چھوڑ کر پان بیچنے والوں کے حق میں آواز اٹھانے میدان میں کود پڑیں‘ ناقابل یقین بیان دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے عوام سے پان بیچنے والوں کی عزت کرنے کے لیے کہہ دیا۔ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی پی پی رہنماء شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پان بیچنے والوں کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔ شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں کہا کہ ہمیں پان بیچنے والوں کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ دنیا میں ایک وہی واحد شخص ہے جو پوچھ کر چونا لگاتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا کے باقی لوگ تو بتائے بغیر ہی چونا لگا دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button