پاکستان

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کیلئے ترکی کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے دورہ ترکی کے دوران ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکر اور ترک مسلح افواج کے کمانڈر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان سمیت موجودہ علاقائی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے کے اقدامات اور پاک ترک بہترین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو دہرایا گیا۔ ترک فوجی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا، جنرل ندیم رضا کو ترکی کے اعلی فوجی ایوارڈ ‘لیجن آف میرٹ’ سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button