پاکستان

لاہور کے ایک اور ہسپتال سے کورونا ویکسین غائب

لاہور کے جناح اسپتال سے بھی ویکسین کی 600  خوراکیں مبینہ طورپر غائب ہوگئیں۔

کھوج ذرائع کے مطابق غائب ہونے والی ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں جناح اسپتال انتظامیہ نے بااثر افراد اور رشتے داروں کو لگائیں  جب کہ ان خوراکوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ ویکسین کے مبینہ غائب ہونے پر محکمہ صحت نے ریکارڈ طلب کر لیا جب کہ  وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جب کہ  بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب  ایم ایس جناح اسپتا ل کا کہناہےکہ ریکارڈ مرتب کرنے میں دشواری آئی ہے، ڈاکٹرز نے ویکیسن لگانے کے بعد اندراج نہیں کروایا اس لیے خوراکیں غائب ہونے کا تعین مکمل اندراج کے بعد ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button