پاکستان

"ایک اور دھندا”۔۔۔ ماسک نہ لگانے پر جرمانے کرنے والا جعلی مجسٹریٹ کا گروہ گرفتار

لاہور میں جعلی مجسٹریٹ بن کر شہریوں کو ماسک نہ لگانے پر جرمانے کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان جعلی مجسٹریٹ بن کر دکانوں پر چھاپے مارتے تھے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے بہانے ان سے جرمانہ وصول کرتے جب کہ ملزمان نے ماسک نہ پہننے پر شہریوں پر جرمانے بھی کیے۔

قلعہ گجر سنگھ میں ملزمان نے تین دکانداروں کو جعلی رسید یں تھما کر ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا اور شک گزرنے پر ایک دکاندار امتیاز نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر تینوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی رسیدیں اور پولیس یونیفارمز برآمد کرلی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button