پاکستان

بچوں سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ لاہور سے گرفتار

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل لاہور نے چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو گرفتارکرلیا ۔ملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ برآمد کرلیے۔

کھوج ذرائع کے  مطابق ملزم احتشام صدیق چائلڈ پورنوگرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے، ڈائیریکٹر عبدالرب چوہدری کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ بھی بنا کربلیک میل کیا جارہا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

ملزم کا تعلق کھاریاں سے ہے مگر آجکل لاہورمیں رہائش پذیر تھا،  ایف آئی اے سائبر کرائم نے  مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کری ہے اور ملزم کے موبائل فونز اورلیپ ٹاپ کا فرانزک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کے ملزم کس بین الاقوامی چالڈ پورن گرافی کے گروپ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button