پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سعودی عرب نے پاکستان کو کون سی شاندار پیش کش کر دی؟ جسے سن کر وزیراعظم عمران خان سمیت تمام سیاستدان چونک کر رہ گئے‘ تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں

سعودی عرب اپنے دوست ملک پاکستان کے ساتھ ماحولیات سے متعلق4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے‘

سعودی عرب نے پاکستان کو کون سی شاندار پیش کش کر دی؟ جسے سن کر وزیراعظم عمران خان سمیت تمام سیاستدان چونک کر رہ گئے‘ تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کر دی، سعودی عرب کے ساتھ ماحولیات سے متعلق4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے سعودی سفیر نواف المالکی اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پرسعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کی۔ سعودی عرب نے ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ سعودی عرب گرین انشیٹو میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہتا ہے۔

10بلین ٹری سونامی اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھی معاہدہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ برادرِ عزیز عزت مآب ولی عہد محمد بن سلمان کے”سبز سعودی عرب” اور "سبز مشرقِ وسطی” منصوبوں کے بارے میں جان کر میں مسرور ہوں۔ ہم معاونت کی پیشکش کر چکے ہیں کیونکہ ان سے "سرسبز و شفاف پاکستان” اور "دس ارب درختوں ” کے ہمارے منصوبوں کو جِلا ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button