پاکستان

سینکڑوں بچوں کی اموات کے بعد عمران حکومت نے اب کونسا بڑا قدم اٹھا لیا؟ حیران کر دینے والی حقیقت سامنے آنے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

بچوں میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے پر حکومت نے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے پر غور شروع کردیا

سینکڑوں بچوں کی اموات کے بعد عمران حکومت نے اب کونسا بڑا قدم اٹھا لیا؟ حیران کر دینے والی حقیقت سامنے آنے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ابھی تک کورونا ویکسین کے ٹرائلز بچوں پر نہیں ہوئے، تاہم بچوں میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے پر مستقبل میں کورونا ویکسین بچوں کو لگانے پر غور ہو رہا ہے، لیکن اس حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین منگوانے کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں،تاہم پرائیویٹ سیکٹر محدود تعداد میں ہی ویکسین منگوا سکتا ہے اس لیے حکومت کا انحصار پرائیویٹ سیکٹر پر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button