پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر، اتنے کیسز سامنے آگئے کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ملک بھر میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ، غریب سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 6 ہزار 485 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر، اتنے کیسز سامنے آگئے کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ملک بھر میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ، غریب سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جہاں پہلی بار 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک دن میں مزید 83 اموات ہوگئیں، اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار613 تک پہنچ گئی، ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار347 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار165 ہو چکی ہے جہاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 59 ہزار401، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار953، صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار917، صوبہ خیبر پختونخوا میں 89 ہزار225، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار610 جب کہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5ہزار45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 6 ہزار 485 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، صوبہ سندھ میں 4 ہزار504، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار382، صوبہ بلوچستان میں 209، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 572، گلگت بلتستان میں 103، جب کہ آزاد کشمیر میں 358 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button