پاکستان

بھارت سے چینی درآمد کرنے کے معاملہ میں عمران خان حکومت نے یوٹرن کیوں لیا؟ شوگر مافیا نے کیا کردار ادا کیا؟ حکومتی ایوانوں کو ہلا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی

بھارت سے چینی کی درآمد کا حکومتی فیصلہ رکوانے کے لیے شوگر مافیا سے متعلق لوگوں کا دباؤ بھی شامل ہے‘ رپورٹ میں دعویٰ

بھارت سے چینی درآمد کرنے کے معاملہ میں عمران خان حکومت نے یوٹرن کیوں لیا؟ شوگر مافیا نے کیا کردار ادا کیا؟ حکومتی ایوانوں کو ہلا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ بھارت سے چینی کی درآمد کا حکومتی فیصلہ رکوانے کے لیے شوگر مافیا سے متعلق لوگوں کا دباؤ بھی شامل ہے کیوں کہ یہ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ رمضان میں جب انہیں چینی کی اچھی قیمت ملنے کی توقع ہے تب بھارت سے چینی آئے اور مارکیٹ میں پہلے سے موجود چینی سستی ہوجائے۔

واضح رہے کہ بھارت سے چینی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)اور کمرشل درآمد کنندگان کے ذریعے درآمد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، ای سی سی نے بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کی جانب سے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی تجویز کی بھی منظوری نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button