پاکستان

"گرفتاری ٹل گئی”۔۔۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت

بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی ہے۔جہانگیر ترین اور علی ترین نے حال ہی میں ایف آئی اے میں درج کیے جانے والے مقدمے میں اپنی ضمانتیں کرائی ہیں جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں شخصیات کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے سے تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button