پاکستان

کورونا نے 84 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے؛4723 نئے کیس رپورٹ

 کورونا نے ملک میں کورونا سے مزید 4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 84 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 50 ہزار 186 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے، 4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 9.41 فیصد رہی جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے۔ پنجاب 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا 89 ہزار 225 ، بلوچستان 19 ہزار610، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 ، آزاد کشمیر 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویڈ 19 کے 2 ہزار 486 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اس وبا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 691 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button