موسمیاتی تبدیلی کانفرنس،وزیراعظم شورشرابے پرحیران
عمران خان نےکہا ہےکہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانےپرہونےوالےشورشرابےپرحیران ہوں
وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانےپرہونےوالےشورشرابےپرحیران ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نےٹویٹ کرتےہوئےکہا ہےکہ میں ماحولیاتی تغیرات کےحوالےسےایک اجلاس میں پاکستان کومدعونہ کئےجانےپر لگائی جانےوالی بےڈھب صدائیں سن کرحیران ہوں،میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کُلیِّ مدارتوماحولیاتی تغیرات کےمہلک اثرات کم کرنےکیلئےایک سرسبزوشفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کےحوالےکرنےکا ہمارا عزم ہے۔
عمران خان نےکہا کہ ہم سرسبزپاکستان، 10 ارب درختوں کا سونامی،ماحول دوست اقدامات اوردریاؤں کی صفائی وغیرہ جیسےاقدامات اٹھا رہےہیں،خیبرپختون خوا سےابتداء کرتےہوئےہم 7 برس کا وسیع تجربہ حاصل کرچکےہیں اورہماری پالیسیزکی تعریف وتحسین کی جارہی ہے،کوئی ریاست ہمارے تجربات سےاستفادہ چاہتی ہےتوہم اس کےلئےتیارہیں۔
I am puzzled at the cacophony over Pak not being invited to a climate change conf! My govt's environment policies are driven solely by our commitment to our future generations of a clean & green Pakistan to mitigate the impact of climate change.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اگرماحولیاتی تغیرات کےمہلک اثرات سےنمٹنے میں سنجیدہ ہےتومیں ماحولیاتی تغیرات کےحوالے سےاقوام متحدہ کے 2021 میں ہونےوالےاجلاس (COP26) میں اپنی ترجیحات کی بھرپوروضاحت کرچکا ہوں۔