پاکستان

ان ہاؤس تبدیلی،حمزہ شہبازکوانتظارکا مشورہ

شہبازشریف نےپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئےحمزہ شہبازکوانتظارکرنےکامشورہ دیدیا

مسلم لیگ ن کےصدراوراپوزیشن شہبازشریف نےپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئےحمزہ شہبازکوانتظارکرنےکامشورہ دیدیا،شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کامناسب وقت پرفیصلہ کریں گے۔ کھوج نیوزکےمطابق مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف سےان کے صاحبزداے حمزہ شہبازنےکوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ،ملاقات میں ڈسکہ الیکشن کےحوالےسےسپریم کورٹ فیصلےپرتبادلہ خیال کیاگیا،شہبازشریف نےکہاکہ ڈسکہ کےدیہی علاقوں میں الیکشن مہم پرفوکس کریں،ارکان اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں پرمشتمل گروپ بناکرمہم چلائیں،انتخابی مہم میں ن لیگ کی خواتین کومتحرک کریں،مبینہ دھاندلی روکنےکیلئےوکلافورم کوبھی متحرک کریں۔

ذرائع کےمطابق پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی پیپلزپارٹی کی پیشکش پبھی گفتگوہوئی،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت پربھی مشاورت ہوئی،شہبازشریف نےان ہاؤس تبدیلی کیلئےحمزہ شہبازکوانتظارکرنےکامشورہ دیدیا،شہبازشریف نےکہاکہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کامناسب وقت پرفیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button