پاکستان

3 مرلے کا گھر عوام کو کتنے میں فروخت کیا جائے گا؟ اس کی قیمت کیا ہوگی؟ حکومت کا چودہ طبق روشن کر دینے والا اعلان، پاکستانی غریب عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

پنجاب حکومت نے 12 لاکھ روپے میں تین مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں، کم آمدن والے افراد بینک سے 10 لاکھ کا قرض لے سکیں گے

3 مرلے کا گھر عوام کو کتنے میں فروخت کیا جائے گا؟ اس کی قیمت کیا ہوگی؟ حکومت کا چودہ طبق روشن کر دینے والا اعلان، پاکستانی غریب عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 12 لاکھ روپے میں تین مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں، کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا۔ پنجاب حکومت محکمہ ہاسنگ کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق جو شرائط طے کی گئی ہیں ان کے مطابق ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم ذرائع آمدن والے افراد یہ گھر لینے کے اہل ہوں گے، جس تحصیل میں ہاسنگ سکیم ہوگی وہیں کے افراد کو یہ گھر ملے گا۔

درخواست کنندہ کے نام پر کسی بھی سرکاری ہاسنگ سکیم یا کسی جگہ کوئی پراپرٹی نہ ہو، ماہانہ ذرائع آمدن، بینک اکانٹ کی تفصیلات، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے دستاویزات دینا ہوں گے، بارہ ایکڑ سے کم زرعی رقبے والے کاشتکار اس ہاسنگ سکیم میں گھر لینے کے اہل ہوں گے، گھر دس سال کے لئے کرائے پر بھی نہیں دیا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button