پاکستان

آپریشن کے بعد کتنے مریض دیکھنے سے محروم ہو گئے؟ ملتان سے رونگٹے کھڑے کر دینے والی رپورٹ سامنے آگئی، شہریوں میں سنسنی پھیل گئی، حکومت بھی پریشان

نجی ہسپتال میں 20 مارچ کو جن 16 افراد کی آنکھوں کا آپریشن ہوا ان میں سے متعدد اپنی بینائی سے محروم ہوگئے

آپریشن کے بعد کتنے مریض دیکھنے سے محروم ہو گئے؟ ملتان سے رونگٹے کھڑے کر دینے والی رپورٹ سامنے آگئی، شہریوں میں سنسنی پھیل گئی، حکومت بھی پریشان ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحت سہولت پروگرام کے پینل پر موجود نجی ہسپتال میں 20 مارچ کو جن 16 افراد کی آنکھوں کا آپریشن ہوا ان میں سے متعدد اپنی بینائی سے محروم ہوگئے تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ہونے والے انفیکشن سے 11 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق حامد پور کنورہ کے 45 سالہ جیون نے ڈان کو بتایا کہ اگرچہ ان کے پاس پچھلے ایک سال سے زیادہ سے عرصے سے صحت انصاف کارڈ موجود ہے لیکن انہوں نے کبھی اس کا استعمال نہیں کیا۔ تاہم پھر انہوں نے اپنی دائیں آنکھ کا علاج کروانے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہیں پریشانیوں کا سامنا تھا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے لئیق رفیق ہسپتال سے رابطہ کیا جو اپائنٹمنٹ کے لیے ہیلتھ کارڈ کی فہرست میں موجود ہے۔ ہسپتال نے معائنے کے بعد 20 مارچ کو سرجری کے لیے مریضوں کی پہلی کھیپ کی فہرست میں شامل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا دوسرے مریضوں کے ساتھ آپریشن کیا گیا تھا اور 21 مارچ کو جب ان کی آنکھوں سے پٹی ہٹائی گئی تو وہ دیکھنے سے قاصر تھے، انہوں نے کہا کہ وہ آپریشن سے پہلے بائیں آنکھ سے دیکھ سکتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی صبح آٹھ بجے یہ پٹی ہٹائی گئی تو میں نے ہسپتال کے عملے کو بتایا کہ میں اپنی بینائی کھو چکا ہوں تاہم جب تک مجھے ڈاکٹر کے معائنے تک انتظار کرنے کو کہا گیا، ڈاکٹر نے دوپہر 3 بجے میرا معائنہ کیا اور مجھے درد کم کرنے والی گولیاں اور آنکھوں کے قطرے دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک ہفتے کے بعد معائنے کے لیے ہسپتال آنے کا کہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی کیونکہ میری بائیں آنکھ میں ناقابل برداشت درد تھا، دوسرے دن میں ہسپتال گیا تو ڈاکٹر نے صرف قطرے تبدیل کیے اور مجھے 10 انجیکشن لگائے، میں نے ان ہدایات پر عمل کیا لیکن آنکھوں کی روشنی میں کمی اور مسلسل آنسو آنے کی شکایت ابھی بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ جن مریضوں کا آپریشن کیا گیا تھا ان کی آنکھوں میں بھی کوئی بینائی نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button