پاکستان

مریم نوازکا نام ای سی ایل سےنکالا جائےگا یا نہیں؟وزیرداخلہ نےواضح کردیا

شیخ رشید نےبتایا کہ ای سی ایل سےنام نکالنےکےلیےمریم نوازکی کوئی درخواست نہیں آئی ہے

وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ وزیرِاعظم عمران خان نےسابق وزیرِاعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا نام ای سی ایل سےنکالنے سےمنع کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید نےبتایا کہ ای سی ایل سےنام نکالنےکےلیےمریم نوازکی کوئی درخواست نہیں آئی ہے،وزیرِاعظم عمران خان سےپوچھا تھا کہ مریم نام نکالنےکی اگردرخواست دیں تو انہوں نےجواب دیا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ انہوں نےاپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کوہدفِ تنقید بناتےہوئےکہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈ ی ایم) ٹھس ہوگئی،ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمٰن اورمریم نوازشریف کواللّٰہ پاک صحت دیں،حکومت کواپوزیشن سےکوئی ڈرنہیں،آرہوا نہ پارہوا، اپوزیشن کا کام تمام ہوا۔ ان کا کہنا ہےکہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کونوٹس دے رہی ہیں،جہانگیرترین نےمجھ سےکوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ وزیرٍِداخلہ نےکہا کہ مسئلہ کشمیرپاکستان کی سیاست کا محوراورزندگی اورموت کا سوال ہے،جب تک 370 واپس نہیں ہوتا بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نےمزید کہا کہ کشمیرکواپنی شہہ رگ سےقریب سمجھتا ہوں،جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا،بھارت سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا۔ وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نےیہ بھی کہا کہ ہم نےبہترانداز میں کورونا وائرس کی پہلی دولہروں کا مقابلہ کیا ہے،اب بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button