پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پراسراربیماری کےحملے،لوگوں کے ناک سےخون بہنےلگا

ملک کےمختلف شہروں میں پراسراربیماری کےحملے،لوگوں کےناک سےخون بہنےلگا،رونگٹےکھڑے کردینے والی خبرنےچاروں صوبوں میں افراتفری پھیلا دی

ملک کےمختلف شہروں میں پراسراربیماری کےحملے،لوگوں کےناک سےخون بہنےلگا،رونگٹےکھڑے کردینے والی خبرنےچاروں صوبوں میں افراتفری پھیلا دی،کھوج نیوزکےمطابق  لاہورسمیت دیگرشہروں میں شہریوں کےہونٹ پھٹنےاورناک سےخون آنےکےواقعات سامنےآ رہےہیں جس پرلوگ کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں اورڈاکٹرزسےرابطہ کررہےہیں تاہم اب ماہرین موسمیات اورماہرین صحت نےاس کی وجہ اورعلاج بتا دیاہے ۔

یہ تمام ترصورتحال ہیٹ ویو، ہوا میں نمی کی مقدارکم ہونےاورگرد آلود ہوائیں چلنےسےپیدا ہورہی ہے،چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹرابراہیم نےتذبذب کےشکارشہریوں کی مشکل حل کرتےہوئےکہاہےکہ خشک اورگرم ہوا چلنےسےناک کی اندرونی سطح اورہونٹ خشک ہوجاتےہیں اورناک خشک ہونےکےباعث خون نکل آتاہے اورہونٹ پھٹ جاتےہیں ۔ ناک سےخون بہنےیا ہونٹ پھٹنےکا مطلب یہ ہرگزنہیں ہےکہ ہوا زہریلی ہو گئی ہے ۔ انہوں نےکہا کہ یہ صرف ہوا میں نمی نہ ہونےاورگرمی کی وجہ سےہوتاہے،اس سےبچنےکیلئےپانی کا زیادہ استعمال کریں ،اس سےبچنےکیلئےبھاپ لیں اورویسلین کا استعمال کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button