پاکستان

عمران خان کوباہرجانےکی درخواست دینا گناہ،مریم نوازپھربھڑک اُٹھیں

مجھےزبردستی باہربھجوانےکےلئےڈرامہ رچانا چاہ رہےہیں توایک بارپھرکان کھول کرسن لیں

عمران خان کوباہرجانےکی درخواست دینا گناہ،مریم نوازپھربھڑک اُٹھیں، مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہےکہ وہ ملک سےباہرنہیں جا رہیں،عمران خان کوایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنام نکالنےکی درخواست دینےکا سوچنا گناہ ہے۔ خیال رہےکہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےمریم نوازکا نام ای سی ایل سےنکالنےسےمنع کردیا ہے۔ شیخ رشید کےاس دعویٰ پراپنےٹویٹ میں مریم نوازنےکہا "ان سےکہا کس نےہےنام نکالنےکو؟ اگریہ مجھےزبردستی باہربھجوانےکےلئےڈرامہ رچانا چاہ رہےہیں توایک بارپھرکان کھول کرسن لیں،نہ صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اورووٹ چوروزیراعظم جس کومیں مانتی ہی نہیں،اس سےکسی قسم کی درخواست کرنےکا سوچنا بھی گناہ ہے۔”

مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرکے کہا ” اپنی جعلی ای سی ایل اور جعلی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔”

 

متعلقہ خبریں

Back to top button