پاکستان

مہنگائی کنٹرول کریں یاگھبرانےکی اجازت دیں،خاتون کالرکا مطالبہ

وزیراعظم نےجواب دیا کہ گھبرانےکی ضرورت نہیں ہے،حکومت سارا وقت مہنگائی پرکام کررہی ہے

وزیراعظم عمران خان سےٹیلی فون کال کےدوران ایک خاتون شہری نےمطالبہ کیا ہےکہ مہنگائی کوکنٹرول کریں یا پھرگھبرانےکی اجازت دیں۔ خاتون کی بات کےجواب میں وزیراعظم عمران خان مسکرادیے۔ وزیراعظم نےجواب دیا کہ گھبرانےکی ضرورت نہیں ہے،حکومت سارا وقت مہنگائی پرکام کررہی ہے۔ عمران خان نےچینی اورآٹےکی قیمتیں بڑھنےکا ذمےدارمافیا کوقراردے دیا۔ انہوں نےکہا کہ پہلی بارکسی حکومت نےعوام کا خون چوس کرپیسا بنانےوالےمافیا پرہاتھ ڈالا ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ حکومت کا مقصد عوام کومہنگائی سےبچانا ہے، لیکن اب انتقام کا شورمچایا جارہا ہے۔ عمران خان نےعوام سےمافیا کےخلاف جہاد میں ساتھ دینےکی اپیل بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button