پاکستان

کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی،حکومت کا دبنگ اعلان

لاہورکےکمشنر نےکورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنےوالوں کیلئےسزائیں سخت کرنےکا حکم دے دیا

 پنجاب کےدارالحکومت لاہورکےکمشنرمحمد عثمان نےکورونا ضابطہ کار(ایس اوپیز) کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیلئےسزائیں سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ کمشنرلاہورکےمطابق کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنےوالوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کردیا جائےگا۔ ان کا کہنا  ہےکہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پربند ہونےوالےکولاک ڈاؤن ختم ہونےتک ہرگزڈی سیل نہیں کیا جائےگا۔ محمد عثمان کا کہنا تھاکہ وائرس تیزی سےپھیل رہا ہے،اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے،ایس اوپیزپرسنجیدگی سےعمل نہ ہوا توحالات بدترین رخ اختیارکرسکتےہیں۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہرکی شدت جاری ہےاورلاہورمیں بھی کورونا کیسزمیں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.