پاکستان

سینیٹ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا سامنے آگیا

پارلیمان کےایوانِ بالا کے 5 اپریل کےاجلاس کا گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

پارلیمان کےایوانِ بالا کے 5 اپریل کےاجلاس کا گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ایجنڈے کےمطابق سینیٹ کا اجلاس کل (5 اپریل) صبح 10 پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اس موقع وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سےمتعلق تحریک پیش کریں گی۔ ایجنڈے کےمطابق پیپلزپارٹی کےسینیٹررضا ربانی آئین میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ گیارہ نکاتی ایجنڈے کےمطابق سینیٹرفوزیہ ارشد اسلام آباد فوڈ سیفٹی اوروفاقی وزیراسد عمرپبلک پارٹنرشپ ترمیمی بل پیش کریں گے۔ سینیٹ ایجنڈے کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہرسنگل ونڈو بل 2021ء پیش کریں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سےکامران مرتضیٰ کورونا سےمتعلق ایوان میں بحث کےلیے قرارداد پیش کر یں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button