پاکستان

بلاول بھٹو نے ن لیگ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

بلاول بھٹونےکہا کہ ہم نےان لوگوں کےساتھ کام کیا جن لوگوں نےآصف زرداری پرتشدد کیا

بلاول بھٹونےن لیگ کےزخموں پرنمک چھڑک دیا،کھوج نیوزذرائع کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کےچیئرمین بلاول بھٹونےآج پھرن ليگ کونشانےپررکھ لیا۔ نوڈیرومیں ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جن جماعتوں نےگیلانی کونااہل کروایا،انہی کےووٹوں سےہم گیلانی کوپارلیمنٹ میں لےآئے۔ بلاول بھٹونےکہا کہ ہم نےان لوگوں کےساتھ کام کیا جن لوگوں نےآصف زرداری پرتشدد کیا 11 سال جیل میں رکھا۔ بلاول بھٹونےکہا کہ پرانی باتیں یاد دلاکرکہا کہ ہمارے ساتھ جوہوا بڑے مقصد کےلیےوہ بھولنےکےلیےتیارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہےاپوزیشن کی سیاسی جماعتیں مل کربرابری اور عزت کےساتھ کام کریں۔ بلاول بھٹونےکہا کہ پیپلزپارٹی اکیلےبھی اس حکومت سےلڑنےکےلیےتیارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button