پاکستان

اعظم نذیرتارڑکی صدارت میں اپوزیشن کا اہم اجلاس

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نےحزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس آج رات طلب کرلیا

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نےحزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس آج رات طلب کرلیا۔ ذرائع کےمطابق سینیٹ کےکل (5 اپریل) کےاجلاس سےقبل اپوزیشن جماعتیں ن لیگی سینیٹراعظم نذیرتارڑکی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معاملات طےکریں گی۔ اسلام آباد میں ہونےوالےاجلاس میں مسلم لیگ (ن)،جمعیت علمائےاسلام (ف)،پی کےمیپ،بی این پی مینگل اورنیشنل پارٹی بلوچستان کے ارکان سینیٹ شریک ہوں گے۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں اپوزیشن اراکین کل کےسینیٹ اجلاس کی حکمت عملی طےکریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ایوان بالا میں آزاد حیثیت میں بیٹھنےکی درخواست سےمتعلق بھی مشاورت ہوگی۔ آج کےاجلاس میں شریک جماعتیں پہلےہی اعلان کرچکی ہیں کہ وہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کواپوزیشن لیڈرتسلیم نہیں کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button