پاکستان

حکمران اتحاد نے پارلیمانی پارٹیز کی بیٹھک بلالی

سینیٹ اجلاس سےقبل تحریکِ انصاف اوراتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیزکا اجلاس طلب کرلیا گیا

سینیٹ اجلاس سےقبل تحریکِ انصاف اوراتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیزکا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اعلامیےکےمطابق پارلیمانی پارٹیزکا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پی ٹی آئی کےسینیٹراورقائدِ ایوان سینیٹرشہزاد وسیم کی سربراہی میں حکمران اتحاد کا اجلاس ہوگا۔ اعلامیےکےمطابق اس موقع پرسینیٹ اجلاس سےمتعلق حکومتی اتحاد کی حکمتِ عملی طےکی جائےگی۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیزکےاجلاس میں قانون سازی سمیت دیگرامورپرحکومتی مؤقف بھرپوراندازمیں پیش کرنےپرغورہوگا۔ اعلامیےکےمطابق اجلاس میں کورونا ضوابط (ایس اوپیز) پرعمل درآمد کےحوالےسےبھی معاملات زیرِغورآئیں گے۔ اس قبل کل کےسینیٹ اجلاس کےحوالےسے 11 نکاتی ایجنڈا سامنےآیا تھا،جس کےمطابق ایوانِ بالا کا اجلاس کل صبح 10 بجےطلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button