پاکستان

ملک بھرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوارکی رات کوملک میں داخل ہوگا اوربدھ تک مو جود رہےگا

محکمہ موسمیات نےاگلےدوسےتین روزکےدوران ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوارکی رات کوملک میں داخل ہوگا اوربدھ تک مو جود رہےگا جس کےنتیجےمیں اتوارکی رات سےبدھ کےدوران کشمیر،گلگت بلتستان،چترال،دیر،سوات،شانگلہ،بونیر،کوہستان،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،کوہاٹ،بنوں،پشاور، کرم،وزیرستان،اسلام آباد،راولپنڈی،مری،اٹک، چکوال میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ منگل اوربدھ کےدوران جہلم، سرگودھا،بھکر،خوشاب،میانوالی،گوجرانوالہ،گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاء الدین،نارووال،سیالکوٹ،لاہور،قصور،فیصل آباد اورجھنگ میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اتوارکی رات سےکوئٹہ،ژوب،زیارت اورچمن میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان،ملتان،بہاول نگر،بہاولپور،رحیم یارخان ،سکھر،لاڑکانہ اورڈی آئی خان کےاضلاع میں آندھی اورجھکڑچلنے کےعلاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.