پاکستان

مریم نوازکی طبیعت ایک بارپھرخراب،ڈاکٹرزکا تشویشناک مشورہ

ذرائع نےبتایا ہےکہ مریم نوازکوگلےکےشدید درد نے گھیرلیا ہےاورڈاکٹرزنےانہیں کورونا ٹیسٹ تجویزکیا تھا

مریم نوازکی طبیعت ایک بارپھرخراب،ڈاکٹرزکا تشویشناک مشورہ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکی طبیعت ایک بارپھرخراب ہوگئی ہے،لیگی ذرائع نےبتایا ہےکہ مریم نوازکوگلےکےشدید درد نے گھیرلیا ہےاورڈاکٹرزنےانہیں کورونا ٹیسٹ تجویزکیا تھا۔ ذرائع کےمطابق مریم نوازنےکورونا ٹیسٹ کرایا ہے،جس کی رپورٹ کا انتظارہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کےرہنما عطااللہ تارڈ کا کہنا ہےکہ مریم نوازکا علاج چل رہا ہے،طبیعت بہترہونےکےبعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔ واضح رہےکہ 2 اپریل کومریم نوازکےخاندانی ذرائع نےبتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرکےگلےکےدرد میں بہتری ہے اوربخاربھی اترگیا ہے۔ تاہم آج دوبارہ ان کی طبیعت بگڑگئی ہےاورڈاکٹرزنےانہیں کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button