پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کاٹن انڈسٹری کی تباہی اور بربادی میں کس کا کردار تھا؟ کتنی فیکٹریاں بند اور کتنے ملازمین بے روز گار ہوئے؟ حکومت کا منہ چڑا دینے والی خبر سامنے آگئی

دھاگے کی کمی کے باعث فیکٹریاں بند ہوناشروع ہوجائیں گی، ملک میں خام مال کی وافر مقدار میں یقینی فراہمی ناگزیر ہے

کاٹن انڈسٹری کی تباہی اور بربادی میں کس کا کردار تھا؟ کتنی فیکٹریاں بند اور کتنے ملازمین بے روز گار ہوئے؟ حکومت کا منہ چڑا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دھاگے کی کمی کے باعث فیکٹریاں بند ہوناشروع ہوجائیں گی، ملک میں خام مال کی وافر مقدار میں یقینی فراہمی ناگزیر ہے۔ بھارت سے کپاس درآمد نہ کرنے کے فیصلے پر آل پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کاز پر پوری طرح حکومت کے ساتھ ہیں۔ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن نے کہا کہ یارن کی قلت کے باوجود ملک سے دھاگے کی برآمدات جاری ہیں، دھاگے کی برآمد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری متاثر ہوگی۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئندہ منگل، بدھ تک سوتی دھاگے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرے۔ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دھاگے کی برآمد پر پابندی عائد نہ کی گئی تو 8 اپریل سے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.