پاکستان

سیاسی معاملات تو چلتے ہی رہیں گے، آپ اب صرف اور صرف اس کام پر توجہ دیں‘ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو نیا حکم سنا دیا

سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں،آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے

سیاسی معاملات تو چلتے ہی رہیں گے، آپ اب صرف اور صرف اس کام پر توجہ دیں‘ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو نیا حکم سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں میں سے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے مختلف چہ میگوئیاں بھی منظر عام پر آ رہی ہیں تاہم انہوں نے بذات خود میڈیا کے سامنے آ کر جو بیان دیا ہے اسی کو سچ مان کر باقی ساری قیاس آرائیاں کی جائیں گی۔تاہم مولانا فضل الرحمان کے بیمار ہونے کی وجہ سے ہی پی ڈی ایم کے قائدین کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عوام کی آواز اٹھانے والی اپوزیشن پارٹیاں عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے وفا کرتی ہیں یا پھر اپنے ہی مفادات کی جنگ کو آگے بڑھاتی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحمان نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کا مشورہ دیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں،آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.