پاکستان

بجلی کے بلوں پر سے نیلم جہلم ٹیکس ختم کیا گیا ہے یا نہیں؟ صارفین کے اوسان خطا کر دینے والی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی

نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری تک کچھ پاور کمپنیوں کے بل شائع ہوچکے تھے، جس کی وجہ سے نیلم جہلم سرچارج کیساتھ بل موصول ہوئے

بجلی کے بلوں پر سے نیلم جہلم ٹیکس ختم کیا گیا ہے یا نہیں؟ صارفین کے اوسان خطا کر دینے والی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کی جانب سے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری کے باوجود بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اصارفین سے نیلم جہلم سرچارج وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نیلم جہلم منصوبے کے فعال ہونے تک بجلی کے بلوں پر دس پیسہ فی یونٹ سرچارج لگایا گیا تھا۔ اس منصوبے کو دسمبر 2018 میں آپریشنل ہونے کے بعد جہلم پاور ہاس واپڈا کے سپرد کردیا گیا تھا تاہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے یہ سرچارج وصول کر رہی تھی۔ فروری 2021 میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کی منظوری دی تھی جس کی توثیق کابینہ نے بھی کردی تھی۔ کابینہ نے اس سرچارج کو فوری ختم کرنے کی منظوری کے ساتھ نیلم جہلم سرجارچ وصولی کا آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت صارفین سے فیصلے کے بعد وصول کی گئی سرچارج کی رقم بھی واپس کی جانی تھی۔لیکن صارفین کو چند روز قبل موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میں بھی نیلم جہلم سرچارج شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری تک کچھ پاور کمپنیوں کے بل شائع ہوچکے تھے، جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو نیلم جہلم سرچارج کے ساتھ بل موصول ہوئے ہیں، جن کی اگلے ماہ ایڈجسمنٹ کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button