پاکستان

وزیراعظم نے شیخ رشید کو کونسا نیا حکم سنا دیا؟ وفاقی وزیر خود ہی سچ زبان پر لے آئے

وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اوردیگراشیا سستی فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے

وزیراعظم نے شیخ رشید کو کونسا نیا حکم سنا دیا؟ وفاقی وزیر خود ہی سچ زبان پر لے آئے‘ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے رمضان میں بھر پور ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اوردیگراشیا سستی فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو نظر انداز کیا جائے، اپوزیشن حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button