پاکستان

پی آئی اے نےصدرپالپا کےخلاف بڑا قدم اُٹھا لیا

انتظامیہ کےمطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدرکومعطل کرکے پروازسے روک دیا گیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نےصدرپالپا کیپٹن سلمان کومعطل کرکے پروازسےروک دیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کےمطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدرکومعطل کرکے پروازسے روک دیا گیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہےکہ صدرپالپا کیپٹن سلمان کوپالپا کےممبرز پائلٹس کوخط لکھنےپرمعطل اورگراؤنڈ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا مؤقف ہےکہ صدرپالپا کیپٹن سلمان نےخط کےذریعےپائلٹس میں بے چینی پھیلائی ہے،جس پرانہیں شوکازنوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ صدرپالپا کیپٹن سلمان سےپہلےجنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجوبھی 3 ماہ سےمعطل ہیں۔ ذرائع کےمطابق پالپا کےنائب صدرکیپٹن مقصود بجارانی اورجوائنٹ سیکریٹری کیپٹن قاسم قادربھی معطل ہیں،جبکہ پالپا کےعہدے داروں نےمعطلی اورشوکازکےخلاف عدالت سےرجوع کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button