پاکستان

تحریک انصاف کےخلاف تمام ثبوت آگئے،اکبرایس بابرکا دعویٰ

فنڈنگ کےکیس میں درخواست گزاراکبرایس بابرکا کہنا ہےکہ ہم سےباربارپوچھا جاتا ہےکہ ثبوت کیا دیئےہیں

پاکستان تحریکِ انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کےکیس میں درخواست گزاراکبرایس بابرکا کہنا ہےکہ ہم سےباربارپوچھا جاتا ہےکہ ثبوت کیا دیئےہیں،ہم نےامریکا سے 3 ملین ڈالرفنڈنگ کا ثبوت دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےتحریکِ انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کےکیس میں درخواست گزاراکبرایس بابرنےکہا کہ سعودی عرب سے 7 لاکھ ریال سالانہ آتےہیں،اس کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سےامید ہے،ان ہی اداروں سےانصاف لیں گے،غیرقانونی فنڈنگ میں ملوث لوگوں کےخلاف کارروائی ہونا چاہیئے۔

اکبرایس بابرکا کہنا ہےکہ ہم قطراورباقی اورملکوں سےدستاویزی ثبوت دے چکےہیں،یہ ثبوت مسترد بھی نہیں کیئےگئے،ہم نےیہ بھی پیشکش کی کہ اسکروٹنی پروفیشنل آڈیٹرکا کام ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف آج تک کہتی ہےکہ 2013ء کا ریکارڈ نہیں دیں گے، کمیٹی بےبس نہیں ہے،سپریم کورٹ نےآرڈردیا ہوا ہے۔ اکبرایس بابرنےکہا کہ ہم توپہلےدن سےکہہ رہےتھےیہاں اسکروٹنی ہوہی نہیں رہی۔ انہوں نےکہا کہ سچائی کوچھپانےسےنیشنل سیکیورٹی کمپرومائزہوتی ہے،کاغذات دینےسےمتعلق سماعت ہوئی،ہم نےکہا کہ کاغذات ہم سےبھی شیئرکیئےجائیں۔ اکبرایس بابرکا مزید کہنا ہےکہ آج 2 اہم نکات پربات ہوئی،پارٹی کےریکارڈ تک رسائی دی گئی ہے۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ اسکروٹنی کوشفاف بنانا ہےتوکاغذات کی چیکنگ کا معیارایک ہونا چاہیئے،الیکشن کمیشن نےکیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button