پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چوہدری نثار علی خان کی سیاسی دنیا میں واپسی، کس کس کے ساتھ رابطے ہیں؟ کیا پلان کر رہے ہیں؟ قومی سیاست میں فیصلہ موڑ آنے کے بعد ہلچل مچ گئی

چوہدری نثار،نوازشریف اور مریم نواز کے لئے کچھ نہیں کررہے بلکہ وہ میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کے لئے بہت کچھ کررہے ہیں

چوہدری نثار علی خان کی سیاسی دنیا میں واپسی، کس کس کے ساتھ رابطے ہیں؟ کیا پلان کر رہے ہیں؟ قومی سیاست میں فیصلہ موڑ آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء و سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے لئے کچھ بھی نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے لئے بہت کچھ کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو باہر بھیجنے کے لئے پھر سے ڈیل کی کوشش کی گئی اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قاصد دو تین بار آ چکے ہیں لیکن انہیں کورا جواب دے دیا گیا ہے۔

دوسری طرف سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی پکچر میں آ چکے ہیں وہ دوبارہ سیاسی میدان میں متحرک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اپنے پاس موبائل نہیں رکھتے ان سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہے بلکہ یوں کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ محمد بن سلمان سے رابطہ کرنا آسان ہوتا ہے لیکن چوہدری نثار علی خان سے مشکل ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button