پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عوام میں پی ڈی ایم کو پذیرائی حاصل نہیں ہوئی اس لئے اب آپ بھی یہ کام نا کریں؟ وزیراعظم عمران خان کا کابینہ اراکین کو حیران کن حکم، وزراء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی باتوں کا جواب دینے کی بجائے کارکردگی کو اجاگر کیا جائے

عوام میں پی ڈی ایم کو پذیرائی حاصل نہیں ہوئی اس لئے اب آپ بھی یہ کام نا کریں؟ وزیراعظم عمران خان کا کابینہ اراکین کو حیران کن حکم، وزراء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوام اہمیت نہیں دے رہے ہیں اس لئے آپ بھی پی ڈی ایم کی باتوں کا جواب نہ دیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی باتوں کا جواب دینے کی بجائے کارکردگی کو اجاگر کیا جائے۔ اجلاس میں شوگر مافیا کے خلاف پہلی دفعہ جامعہ ایکشن اور سٹے بازوں کے خلاف سخت الیکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ رمضان المبارک میں عوام کو چینی سمیت دیگر اشیاء سستے داموں مہیا کرنے کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button