پاکستان

نوازشریف کے بین الاقوامی طاقتوں سے معاملات طے ہوگئے ہیں، وطن واپسی کا موسم آگیا، اب کون کون بیرون ملک جائے گا؟ سنسنی خیز دعویٰ بھی سامنے آگیا

مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کی جارہی ہیں اب تو وطن واپس آنے کا موسم ہے ان حالات میں کوئی بھی ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائے گا

نوازشریف کے بین الاقوامی طاقتوں سے معاملات طے ہوگئے ہیں، وطن واپسی کا موسم آگیا، اب کون کون بیرون ملک جائے گا؟ سنسنی خیز دعویٰ بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعطم نواز شریف کے انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے ہیں جس سے یہ خوفزدہ ہیں، مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کی جارہی ہیں اب تو وطن واپس آنے کا موسم ہے ان حالات میں کوئی بھی ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائے گا۔ لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف انتشار انگیز گفتگو کرنے کے کیس میں ان کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی، ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے لاہور کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت کی، پولیس نے جاوید لطیف کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، جس میں کہا گیا کہ ملزم جاوید لطیف قصور وار ہے اور اس کی گرفتاری مطلوب ہے، کیوں کہ ملزم نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹی وی پروگرام میں گفتگو کی، اس لیے عدالت ان کی درخواست ضمانت مسترد کرے تاہم عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.