پاکستان

میں پورے یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ پاکستان مسلم لیگ ن یہ کام تو ہر قیمت پر نہیں کرے گی؟ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بڑا دعویٰ کر دیا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی سیٹ پر ان کی حمایت کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی(باپ)سے ووٹ لینے کا فیصلہ بلاول بھٹو کا تھا

میں پورے یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ پاکستان مسلم لیگ ن یہ کام تو ہر قیمت پر نہیں کرے گی؟ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے انٹرویو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ سینیٹ کی چیئرمین شپ اور نہ ہی قائد حزب اختلاف کی نشست میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن یہ فیصلہ بلاول نے کیا تھا واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں اختلافات کی خبریں زیر گردش ہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں یہ دعوی کررہی تھیں کہ اپوزیشن لیڈر ان کا حق ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ ناراض اراکین تھے جنہوں نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا تھا لیکن حکومتی اراکین کے طور پر ان کی مدد حاصل کرنے میں برائی کیا ہے، ان کے اتحادیوں نے سنیٹ کی نشست کے لیے ان کی حمایت کی تھی. پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو برقرار رہنا چاہیے لیکن اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ایک دم سے غیرمتوقع طور پر سامنے آیا، اگر استعفے دے دیے جائیں گے تو اس کے بعد اگلا اقدام کیا ہوگا اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بھی یہی سوال پوچھے گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ استعفوں سے مشروط ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button