پاکستان

پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پر پیپلز پارٹی کیا کرنے والی ہے؟ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنکے کی چوٹ پر اپنا منصوبہ پیش کر دیا‘ قومی سیاست میں ہنگامہ برپا ہوگیا

پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی اور ن لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی

پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پر پیپلز پارٹی کیا کرنے والی ہے؟ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنکے کی چوٹ پر اپنا منصوبہ پیش کر دیا‘ قومی سیاست میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سربراہ کی جانب سے موصول ہو نے والے شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیاہے، یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے ووٹ لینے پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی ہے، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری سمیت دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔ جواب تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے فوری بعد مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی)کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی اور ن لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی۔ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کے الزامات پر جلد پریس کانفرنس بھی کرے گی اور پی ڈی ایم کے اتحاد کو توڑنے کی کوششوں کا ن لیگ کو ذمہ ٹہرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button