پاکستان

کورونا سے ہلاکتوں کی ایک اور سینچری؛4004 نئے کیس بھی رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 15 ہزار  اور کیسز 7 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41699 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4004 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 102 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15026 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 188 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 64373 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2631 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 620789 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button