پاکستان

پنجاب کے کن کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟؛نوٹیفیکشن جاری

 کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پنجاب کے 13 اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے ۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے، جب کہ ان 13 اضلاع میں  9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلباء 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کلاسز لے سکیں گے۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او و اے لیول کے امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے، تاہم تمام حکام و ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button