پاکستان

بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی

بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

بلوچستان میں 25 اپریل تک ہفتے میں دو روز کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہفتے اور اتوار کو ہو گی تاہم اس پابندی کا اطلاق مال بردار، میڈیکل اور ایمرجنسی میں چلنے والے گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔

بلوچستان میں شادی ہالز کو بھی 20 اپریل تک بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جس کا محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button