پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کی طرف سے وطن واپسی کا گرین سگنل، کون کون بین الاقوامی کھلاڑی پاکستانی سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں؟ چونکا دینے والا انکشاف منظر عام پر آگیا

نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے تیار‘لیکن شرط یہ ہے کہ وطن واپس آنے کی صورت میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے

نوازشریف کی طرف سے وطن واپسی کا گرین سگنل، کون کون بین الاقوامی کھلاڑی پاکستانی سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں؟ چونکا دینے والا انکشاف منظر عام پر آگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ نگار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ شرط رکھی ہے کہ میرے وطن واپس آنے کی صورت میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ سمیع ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ اس میں مولانا فضل الرحمن کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ ڈیل کیلئے کس لیول پر گفتگو ہو رہی ہے کہاں پر ڈیڈلاک ہے۔ ہمیں جو معلومات ملی ہیں کچھ انٹرنیشنل پلیئرز نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان کو بار بار یہ پیغام دیا ہے کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیا جائے حکومتی اتحاد کے بہت ہی اہم رکن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومتی حلقوں میں بالکل رائے موجود ہے جو کہتے ہیں مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں اور کوئی ضرورت نہیں ہے نواز شریف کو واپس لانے کی اگر یہ باہر جانا چاہتے ہیں تو جانے دیں تاکہ پاکستان کا نظام بہتر طریقے سے چلتا رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button