پاکستان

عمران خان کےخلاف بغاوت،اراکین اسمبلی جہا نگیرترین کی حمایت میں نکل پڑے

پاکستان تحریک انصاف کے بعض ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا

عمران خان کےخلاف بغاوت،اراکین اسمبلی جہا نگیرترین کی حمایت میں نکل پڑے،کھوج نیوزذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعض ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ارکان اسمبلی  کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بعض ارکان اسمبلی جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت بھی گئے۔ شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر تحریک انصاف کے کئی ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی پیشی سے قبل ارکان اسمبلی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، غلام احمد لالی، راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، ایم پی اے زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم اور ٹکٹ ہولڈر سجاد وڑائچ شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان اور سابق مشیر خرم لغاری نے بھی جہانگیر ترین کو اپنی حمایت کا یقین دلا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button