پاکستان

وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان کے زیر استعمال طیاروں کی مرمت کے لئے کتنے کروڑ روپے کی منظوری دی گئی؟ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے والی خبر سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے طیاروں کی مرمت کیلئے کروڑوں روپے جاری کروانے کیلئے سمری تیار کر لی گئی

وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان کے زیر استعمال طیاروں کی مرمت کے لئے کتنے کروڑ روپے کی منظوری دی گئی؟ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال 2 خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے حکومت سے 33 کروڑ روپے مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے طیاروں کی مرمت کے لیے حکومت سے 33 کروڑ روپے طلب کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت دفاع نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کے زیر استعمال خصوصی طیاروں کی سالانہ مرمت درکار ہے، 2 وی وی آئی پی گلف اسٹریم طیاروں کی مرمت کے لیے33 کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کا فیصلہ کل کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button