پاکستان

عمران خان کی حکومت گرنے ہی والی تھی لیکن ایک ناراض دوست نے بروقت مداخلت کر کے بچا لیا؟ وہ ناراض دوست کون تھا؟ سنسنی خیز حقائق سامنے آنے بعد سب حیران رہ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیرترین نے ادا کیا

عمران خان کی حکومت گرنے ہی والی تھی لیکن ایک ناراض دوست نے بروقت مداخلت کر کے بچا لیا؟ وہ ناراض دوست کون تھا؟ سنسنی خیز حقائق سامنے آنے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیرترین نے ادا کیا ہے۔لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جہانگیرترین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی، عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں بھی اہم کردار جہانگیرترین کا ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجود لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے بہترین اور جانثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں،وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو نقصان پہنچ رہا ہے۔تحریک انصاف کے اور بھی کئی رہنما اور ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button