پاکستان

جہانگیر ترین سے رابطے، حکومت نے ناراض رہنماء سے رابطہ کرنے والوں کی لسٹ تیار کرلی‘ بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ، قومی سیاست نے نیا رُخ اختیار کرلیا

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیس کے حوالے سے بنکنگ کورٹ پہنچے تو ان کے ہمراہ وکلا سمیت صوبائی وزرا بھی پیش ہوئے

جہانگیر ترین سے رابطے، حکومت نے ناراض رہنماء سے رابطہ کرنے والوں کی لسٹ تیار کرلی‘ بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ، قومی سیاست نے نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے مسلسل رابطے شروع کردیئے ہیں، جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیس کے حوالے سے بنکنگ کورٹ پہنچے تو ان کے ہمراہ وکلا سمیت صوبائی وزرا بھی پیش ہوئے۔ جہانگیر ترین کے ساتھ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، نذیر بلوچ، راجا ریاض، سلیمان نعیم، غلام بی بی بھروانہ، خرم لغاری، چوہدری افتخارگوندل، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا اور امیر محمد خان شامل تھے۔ اس موقع پر صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ وزرا اور ایم پی اے بھی آئے ہیں۔ جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان دوستوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ اکیلے کیوں جائیں گے ہم نے آپ کے ساتھ جانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button